کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی توجہ فوجیوں
کے پنشن اور تنخواہوں کے سلسلے میں حکومت کے حالیہ چند فیصلوں کی طرف دلاتے
ہوئے کہا ہے کہ ان سے ملک کی سلامتی کے لئے ہر وقت خود کو قربان کرنے کے
لئے تیار رہنے والے جانبازوں کا حوصلہ پست ہوا ہے۔ مسٹر گاندھی نے دیوالی کے موقع پر وزیراعظم کو کل لکھے خط میں ان سے اس
سلسلے
میں مناسب قدم اٹھانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بیان بازی
سے کام نہیں چلے گا بلکہ حکومت کو فوجیوں کے مفاد میں کچھ کرکے دکھانا
چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لئے ہمارے فوجی دن رات اپنی جان کو خطرے
میں ڈالتے ہیں اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نہ صرف لفظوں سے بلکہ اپنے
کاموں سے یہ دکھائیں کہ ہم ان کا اور ان کے خاندان کا خیال رکھتے ہیں۔